پاکستانی طالب علم امریکہ کےدورے پر

فروری 16, 2017

قومی آواز- واشنگٹن . واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کے مطابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے سات دہائیوں پر پاکستان اور امریکہکے تعلقات کے بارے میں طالب علموں کو بریفنگ دی۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی اسکول کے 20 طالب علم ان دنوں امریکہ میں مطالعاتی دورے پر ہیں۔

یہ طالب علم جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ ’نارتھ امریکن انویٹیشنل ماڈل یونائیٹیڈ نیشنز‘ کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے، جو کہ 16 سے 19 فروری تک جاری رہے گی۔

’ماڈل یو این‘ تقریب میں دنیا کے 40 ممالک سے تین ہزار پانچ سو طالب علم شرکت کر رہے ہیں، جنہیں 39 کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ طالب علم پہلے سے بتائے گئے موضاعات کے بارے میں تقریری مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

پاکستانی طالب علموں کو بدھ کو واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں مدعو کیا گیا، جہاں سفیر جیل عباس جیلانی نے تمام طالب علموں سے بات کرتے ہوئے اُن سے کہا کہ وہ اعتماد کے ساتھ ’یو این ماڈل ایونٹ‘ میں حصہ لیں اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ایک بیان کے مطابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے سات دہائیوں پر محیط پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے تاریخی پس منظر بارے میں بھی طالب علموں کو آگاہ کیا۔