پاکستان کے 20صوبے ۔۔۔

اسلام آباد(قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے ملک میں 20 صوبوں کے قیام کے حق میں قومی اسمبلی میں قراردادجمع کروادی ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے حکومتی مسائل کوحل کیاجاسکتا ہے اورعوام کی بہترنمائندگی ممکن ہوگی، اس لئے ملک میں 20 صوبے تشکیل دیئے جائیں۔