March 09, 2017 پاکستان ہائپرٹینشن لیگ کی بیسیویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا، جس کا افتتاح اسپیکر بلوچستان اسمبلی مس راحیلہ حمید درانی نےکیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے سینئرماہرین قلب اور فزیشنز نے شرکت کی اور اپنے مقالہ جات پیش کئے ،جن میں ماہرین قلب کا کہناتھاکہ ہائی بلڈ پریشر یا بلندفشارخون کےمرض میں روزبروز خطرناک حدتک اضافہ ہورہاہے۔ ماہرین کےمطابق بلند فشار خون کے مریضوں میں دل اور گردے سمیت پیچیدہ امراض پیدا ہورہے ہیں،تاہم بہتراورمتوازن خوراک ، ورزش اورسادہ طرز زندگی اختیار کرنےسےان امراض سے نجات ممکن ہے۔ ماہرین نے بلوچستان سمیت اندرون ملک ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کےلیےموثر آگہی کےعلاوہ امراض قلب کےعلاج معالجے کے جدید مراکز کےقیام کی ضرورت پر زوردیاہے۔
قومی آوازلاھور . پاکستان میں ہائی بلڈپریشز اور امراض قلب کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہاہے ، ملک کی 40فیصد شہری آبادی کو ہائی بلڈ پریشرکا مرض لاحق ہے۔