پریمیر ڈگ فورڈ نے پبلک سروس اسٹاف کی تنخواہیں نئے رولز تک روکنے کا حکم دے دیا

بدھ 4 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو

پریمیر ڈگ فورڈ نے حکم جاری کیا ہے کہ پبلک سروس اسٹاف کی تنخواہیں نئے اخراجاتی قوانین اور نظر ثانی تک معطل رکھی جائیں۔ سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک میمو کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ڈگ فور ڈ نے اپنی انتخابی مہم میں اعلان کیا تھا کہ اگر وہ منتخب ہو گئے بڑی بڑی تنخواہیں پانے والے سرکاری ملازمین اور دیگر اسٹاف اور دیگر سرکاری اخراجات میں کٹوتی کریںگے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کسی سرکاری ملازم کو اس کی نوکری سے نہیں نکالا جائے گا مگر پچھلے تمام سرکاری کاموںکا آڈٹ کروایا جائے گا تاکہ پتہ چلے کہ پیسہ ٹھیک طرح ٹھیک جگہ استعمال ہو اہے یا نہیں۔سرکاری ترجمان کے مطابق تنخواہیں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کہ آڈٹ اور نظر ثای پے اسکیل کا نتیجہ سامنے نہیں آ جاتا۔