پشاور دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف شہید

Thursday, November 23, 2017
قومی آواز ۔
پشاور۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سےآفس جارہے تھے کہ تاتارا پارک کے قریب ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کا ایک محافظ موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکے کی زد میں آنے والی پولیس کی دوسری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 4 زخمی اہلکاروں کو منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

نوٹ : یہ خبر تازہ ترین ہے، مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔