پچھلے 42 سال سے مسلسل جاگنے والا آدمی

لاہور(قومی آواز–ویب ڈیسک) یوں تو اس دنیا میں عجوبوں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ایسا عجوبہ تو آپ نے کبھی دیکھا ہوگا نا سنا ہوگا۔ ہم میں سے اکثر ایک دن کے لئے بھی نیند سے محروم رہیں تو حالت ابتر ہوجاتی ہے لیکن ویتنام میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو 42 سال سے مسلسل جاگ رہا ہے ۔تھائی گوک نامی یہ ایک کسان ہے اور 1973 سے مسلسل جاگ رہا ہے ۔ اس تمام عرصہ میں اس نے کچھ دیر آرام کی خاطر بھی آنکھیں بند نہیں کی ہیں۔ ویتنامی میڈیا کے مطابق تھائی گوک کو 42 سال قبل شدید بخار ہوا تھا اگرچہ کچھ عرصہ بعد اس کا بخار تو چلا گیا لیکن اسے نیند کے لئے ہمیشہ سے محروم کرگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیند کی 6 سے 9 ماہ تک مسلسل محرومی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے لیکن تھائی اس حوالے سے ایک عجیب و غریب مثال ہے کہ تقریبا 4 دہائیوں سے مسلسل جاگتے رہنے کے باوجود وہ ناصرف زندہ ہے بلکہ اپنے معمولات زندگی بھی بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے ۔ اس قدر طویل عرصہ تک مسلسل جاگنے والے کسی دوسرے شخص کی مثال دنیا کی تاریخ میں موجود نہیں۔


متعلقہ خبریں