پکرنگ میں آتشزدگی سے مکان تباہ ، رہائشی خاتون لاپتہ،تلاش جاری

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Thursday, March 29, 2018
پکرنگ کے علاقے ڈگزی روڈ پر ایک مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں مکان جل کر تباہ ہو گیا جبکہ پولیس کے مطابق وہاں رہائش پذیر ایک خاتون ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔فائر کریو کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا۔پڑوسیوں کہنا ہے کہ اس مکان میں ایک عمر رسیدہ خاتون رہائش پذیر تھیں جن کو کئی دن سے کسی نے نہیں دیکھا ہے۔آگ لگنے کی اطلاع پڑوسیوں نے اس وقت دی جب آگ کے شعلوں نے پوری طرح مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ جائے حادثہ پر فائر مارشل کو طلب کر لیا گیا تھا اور آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔