پیل ریجن میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف، پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا انتباہ

November 20, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو:
پیل ریجنل پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق پیل ریجن میں خصوصاً براہمپٹن اور مسی ساگہ میں جعلی نوٹوں کی گردش کا انکشاف ہوا ہے۔ ان نوٹوں میں سو اور پچاس ڈالر کے نوٹ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق پچھلے صرف ایک مہینے کے دوران فوڈ چین اور دیگر کاروباری اداروں کی جانب سے تیس سے زائد ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں انہیں جعلی نوٹ تھما دیے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ نوٹ پولی مر پیپر سے بنائے گئے ہیں اور اگر ان کو کچھ دیر ہاتھ میں رکھا جائے تو یہ رنگ چھوڑ دیتے ہیں۔ پولیس نے شہریوں اور کاروباری اداروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ نوٹوں کے لین دین میں ہوشیار رہیں اور اگر کوئی شخص ان کو جعلی نوٹ تھمانے کی کوشش کرے تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔