پی سی پارٹی لیڈر ڈگ فورڈ کے خلاف آن لائن گوریلا مہم شروع،سوشل میڈیا زرائع

قومی آواز ۔
۔ ٹورنٹو
Wednesday, March 28, 2018

اونٹاریو کی پی سی پارٹی لیڈر ڈگ فورڈ کے خلاف ایک آن لائن گوریلامہم شروع ہو گئی ہے جس میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔گراس روٹ نام کے ایک گروپ نے ڈگ فورڈ کے خلاف ”ناٹ ڈگ “کے نام سے ایک مہم کا آغا ز کیا ہے جس کے مطابق ڈگ فور ڈ کے کچھ ایسے بیانات کی ایک فہرست میڈیا کو جاری کی گئی ہے جو انتہائی متنازع معلوم ہوتے ہیں۔ناٹ ڈگ نامی اس ویب سائٹ پر ڈگ فورڈ کے ایسے بیانات شائع کئے گئے ہیں جو انہوں نے آٹزم کا شکار بچوں، اسقاط حمل ،خواتین، نسلی پرستی اور ڈرگز کے بارے میں وقتاً فوقتاً جاری کئے ہیں۔ اس مہم کے زمہ داروں کا کہنا ہے کہ ڈگ فورڈ کی سربراہی میں اونٹاریو میں اگر کوئی حکومت بنی تو وہ صوبے کے لئے ایک تباہی ثابت ہو گی۔ زمہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ سیاست نہیں کر رہے بلکہ ایک نااہل شخص کو پاور میں آنے سے روکنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں