چوری شدہ وین کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک، پولیس ترجمان

جمعہ 3 اگست 2018

قومی آواز ٹورنٹو

پیل پولیس کے ترجمان کے مطابق بدھ کی رات برامپٹن میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں ایک سائیکل سوار ہلاک ہو گیا ۔ حادثے میں ملوث وین کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ چوری کی گئی تھی۔حادثہ سمر لی روڈ اور واکر ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔مرنے والے سائیکل سوار کی شناخت انتالیس سالہ پال پلیج کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق برامپٹن سے تھا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
پولیس آفیسر اکیل موکن کا کہنا ہے کہ وین کے پیچھے ایک ٹرالر باندھا گیا تھا جس کے کھلنے سے وہ پیچھے آتے پال پلیج سے ٹکرا گئی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ ابھی تک کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔