چیف جسٹس صاحب، حکومت کی کارکردگی جانچنا عوام کا کام ہے: احسن اقبال

: قومی آواز اسلام آباد
Saturday, March 10, 2018

چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہبازشریف کی تصاویر کا نوٹس لینے پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس صاحب، پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب، آپ عام انتخابات سے قبل اس طرح کے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا عدلیہ ایک سیاسی جماعت ہے؟

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آصف زرداری اس طرح کےبیانات دےسکتےہیں، عدلیہ کاسیاست زدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہوگا۔