چین نے لچکدار سمارٹ فون متعارف کروا دیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)چین نے مڈل کنگڈم میں ہونیوالے ایک ٹیکنا لوجی میلے میں دنیا کا پہلا لچکدار اور ہاتھ پر باندھا جانیوالا سمارٹ فون متعارف کروا دیا۔یو ٹیوب کی ایک ویڈیو میں دکھایاجانیوالا بینڈی نامی یہ فون اپنے خاص ترسیمی ڈسپلے کی بدولت نہ صرف مڑ سکتا ہے بلکہ اسے گھڑی کی طرح ہاتھ پر بھی پہنا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو میں اس فون کو بنانے والی کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ بات یقینی ہے کہ یہ فون کئی نگاہوں میں دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے ۔