ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ

March 31, 2017
قومی آواز ۔ کراچی ۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

واضح رہے کہ سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کو ضمانت پر رہا کردیاگیا، رہائی کے بعد وہ ضیاء الدین اسپتال منتقل ہوگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن کے دو کیسز سمیت دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ بھی درج ہے۔