ڈرنک خاتون نے کار قبرستان کی دیوار سے ٹکر ا دی، اسپتال منتقل

March 09,2017
قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ پولیس ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح ماﺅنٹ پلیزنٹ قبرستان کی دیوار سے ایک کار ٹکرا گئی جس میں ڈرائیور کو شدید زخم آئے جسے فوری طور پر اسپتا ل منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ڈرائیونگ کرنے والی ایک خاتون تھیں جو یونگ اسٹریٹ پر ڈرائیو کر رہی تھیں مگر سینٹ کلئیر ایونیو پر کار ان کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور قبرستان کی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منقتل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق خاتون نہ صرف تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہی تھیں بلکہ وہ ڈرنک بھی تھیں جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔


متعلقہ خبریں