ڈیون پورٹ پر بس بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، ستائیس افراد زخمی

کینیڈا15 نومبر ، 2018
قومی آواز: ٹورنٹو

ڈیون پورٹ کے علاقے میں ایک بس کے بجلی کے پول سے ٹکرا جانے سے بس میں سوار ستائیس افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔بس میں کل پینتالیس افراد سوار تھے۔حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔