ڈی جی آئی ایس پی آر نے حاصل بزنجو کے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیدیا

‎قومی آواز
پاکستان 02 اگست ، 2019 ویب ڈیسک

ڈی جی آئی ایس پی آر نے حاصل بزنجو کے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیدیا— فوٹو:فائل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سینیٹر حاصل بزنجو کے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق سینیٹر حاصل بزنجو کے ریمارکس بےبنیاد ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا حاصل بزنجو کے ریمارکس پر مزید کہنا تھا کہ معمولی سیاسی فائدے کے لیے جمہوری عمل کو بدنام کرنے کا رجحان جمہوریت کی خدمت نہیں۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR
Remarks by Senator Mir Hasil Bizenjo implicating head of national premier institution are unfounded. The tendency to bring entire democratic process into disrepute for petty political gains doesn’t serve democracy.

25.9K
3:59 PM – Aug 1, 2019
Twitter Ads info and privacy
13.6K people are talking about this

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تبدیل کرنے کی اپوزیشن اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی تبدیلی کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی اور اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا۔

جب کہ حکومت نے جواب میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔


متعلقہ خبریں