کار بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسی ،خوش قسمتی سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق ڈان فورتھ ایونیو کے علاقے میں ایک کار بے قابو ہو کر روڈ کنارے بنے ایک گھر میں جا گھسی جس کے نتیجے میں گھر کا فرنٹ برباد ہو گیا اور یوٹیلٹیز کی لائنیں تباہ ہو گئیںمگر گیس لیکج کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق گھر میں کچھ لوگ موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق کار گھر میں گھسیڑنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جا ری ہے۔