کار جھیل میں گرنے سے دو افراد اندر محصور، بچانے کے لئے ریسکیو عملے کی سر توڑ کوششیں

جمعہ 3 اگست 2018

قومی آواز ٹورنٹو۔

جمعرا ت کی رات ایک کار ٹورنٹو جھیل میں گر گئی جبکہ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کار میں ممکنہ طور پر دو افراد موجود تھے جو کار میں ہی پھنسے رہ گئے ۔ اس واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے کار سوار افراد کو بچانے کے لئے اپنی کوششوں کاآغاز کر دیا تاہم مذکورہ کار کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں عینی شاہد کے مطابق کار جھیل کے گرد باﺅندری وال توڑتی ہوئی جھیل میں جا گری عینی شاہدنے لوگوں کو بچانے کے لئے کار کے پیچھے جھیل میں چھلانگ لگا دی تاہم وہ کار تک پہنچنے میں ناکام رہا جسے ریسکیو ٹیم نے آ کر نکالا ۔ پولیس لوگوں کو بچانے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔