کار حادثے میں سسکاچون فیملی ماری گئی

قومی آواز ۔ ریجنیا: کار حادثے میں سسکا چون فیملی ماری گئی ہے۔ اس پر پریمیئر براڈ وال بھی صدمے میں ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ کار حادثے میں پوری فیملی کا مارا جانا افسوس ناک ہے۔ جارڈن ڈی ورسٹ، ان کی اہلیہ چندا،پانچ برس کی بیٹی کمریان اور دو برس کا بیٹا میگوئر حادثے میں مارے گئے ہیں۔ براڈ وال کاکہنا ہے کہ میرے نزدیک ٹریفک کے قوانین کومزید سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔ سسکا چون میں ڈرائیونگ کی وجہ سے روڈ پر حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے۔وال کے نزدیک مجھے ٹریفک کے قوانین کودیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں