کترینہ کا رنبیر کیلئے اپنا کیریئر قربان کرنے کا انکشاف

ممبئی( نیوز ڈیسک ) گزشتہ کئی برسوں تک کترینہ اور رنبیر کی دوستی اورپھر منگنی سے لے کر شادی تک کی خبریں گرم رہیں لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ یہ پریمی جوڑا الگ ہوگیا تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیاہے کہ کترینہ کیف اپنی محبت کو پانے کے لیے کیرئیر تک قربان کرنے کو تیار تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اوررنبیرکپورکی علیحدگی کے بعد متعدد خبریں سامنے آئیں جہاں کبھی ان کی جانب سے اپنا رشتہ ختم ہونے کا برملا اظہاربھی کیا گیا جب کہ کبھی اس بات کونظر انداز بھی کیا گیا تھا اورکبھی دونوں کی طرف سے اپنا رشتہ ختم ہونے پر افسوس کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ رنبیرکی محبت میں اس قدرگرفتارہوچکی تھیں کہ وہ ان کےلئے اپنا کرئیربھی داو¿ پرلگانے کے لیے تیارتھیں جہاں انہوں نے اپنے گہرے دوست رنبیرکی خاطر فلمیں بھی سائن کرنا چھوڑدیں تھیں اورجلد ازجلد ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنا بھی چاہتی تھیں جو جھوٹی اوربے بنیاد افواہوں کے باعث نہ ہوسکا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکاراپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کی پروموشن سے قبل ہی اداکارہ کے ساتھ سارے غلط فہمیوں کو دورکرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نئی فلم پران کی سابق دوستی کا کوئی اثرنہ ہو۔