کراچی میں پیدا ہونے والا خلا ن لیگ پر کریگی،نہال ہاشمی

March 15, 2017
قومی آواز ۔ کراچی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں خلا مسلم لیگ ن پر کرے گی،سندھ میں آج ن لیگ کے اتحادی موجود ہیں۔

سینیٹر نہال ہاشمی نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پارٹی اسٹرکچر مضبوط کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 30سال میں جوکام نہیں ہوا نواز شریف نے ساڑھے 3سال میں کیا،قطریوں کی پورٹ قاسم میں بھی بڑی انویسٹمنٹ ہے ۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیف الرحمان پارٹی کے فعال ساتھی رہے ہیں، ان کا کاروبار پہلے بھی قطر میں تھا،وزیراعظم کے ہمراہ سیف الرحمان تھے تو ساتھ مراد علی شاہ بھی تھے