کرسمس و نیو ائیر کی تعطیلات ختم آج سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

January 09, 2017

قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔

ٹورانٹو میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ طلبا کو سردی بڑھنے کے باعث صبح اٹھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹورانٹو کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے جنوری 08 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوئیں اور جنوری 09 سے اسکول کھل گئے۔ چھٹیوں میں تو اتنی سردی نہ ہوئی لیکن اسکول کھلتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹورانٹو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12 ڈگری سینٹی تک گیا تو طلبا کو بھی سردی ستانے لگی۔اسکول جانے کے لیے صبح صبح اٹھانا بچوں کے لیے امتحا ن بن گیا ہے ۔

طلبا کہتے ہیں سوئٹر ، ٹوپی ، دستانے پہننے کے باوجود سردی پیچھا نہیں چھوڑتی۔کچھ بچے تو سردی کے باعث موسمی بیماریوں کا شکار ہوکر اسکول سے غیر حاضر بھی ہونے لگے ہیں۔

والدین کہتے ہیں کہ ٹورانٹو میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہی سردی میں اضافہ ہوتا ہے جو ان کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔

پولیس آج اسکولوں کے آس پاس ٹریفک کی خاص نگرانی کرے گی اور موقع پر بھاری جرمانے کے ٹکٹس جاری کئیے جائیں گے