کرسمس کی آمد کے باعث شہرکی اہم عمارتوں سمیت گرجاگھروں کو دلہن کیطرح سجا دیا گیا ہے

کرسمس کی آمد کے باعث شہرکی اہم عمارتوں سمیت گرجاگھروں کو دلہن کیطرح سجا دیا گیا ہے

(قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ )سابقہ روایات کے مطابق اس بار بھی ملک بھرمیں کرسمس کا مقدس تہوار 25دسمبر کوروایتی جوش و خروش ، عقیدت و احترام ، مذہبی جذبے اور بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے ۔ ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں گرجا گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے جبکہ چرچز میں کرسمس ٹریز اور سانتا کلاز کے مجسموں کی تزئین و آرائش بھی شرو ع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مسیحی برادری میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور انہوں نے کیک کاٹنے اور کینڈل لائٹ سروسز بھی شروع کر دی ہیں جس میں مسیحیوں سمیت مسلم ، سکھ، ہندو برادری کے افراد کو بھی بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کرسمس کی تقریبات کے خوشگوار ماحول میں انعقاد کیلئے مقامی انتظامیہ نےسکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں