کنزرویٹوز نے ہارپر کے بغیر مستقبل کا فیصلہ کرلیا

قومی آواز مانیٹرنگ ڈیسک :۔ اوٹاوا: کنزرویٹوزنے ہارپر کے بغیر مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سٹیفن ہارپر بطور پارٹی لیڈر اب بہت پرانی بات لگتی ہے۔ اس بارے میںاکثریتی رائے یہ ہے کہ اس معاملے میں عام لوگوںکی رائے بھی جاننی چاہئے اس کے بعد فیصلہ کرنا چاہئے۔ اس بارے میںعام لوگوںکی رائے ہے کہ ہمیںایسے لیڈر کی ضرورت ہے جوہماری ضروریات سے واقف ہو۔ سوشل کنزرویٹوز کے نزدیک قیادت کی تبدیلی کم از کم فیصلہ ہے اور یہ بہت ضروری ہے۔کمپین لائف کولیشن کے جیک فونسیکا کاکہنا ہے کہ پارٹی کے سپورٹرز کویہ بات سوچنی چاہئے کہ ملک کے مفاد میںکیا ہے اوراس کے بعد فیصلہ کرناچاہئے۔وزیر مچل ریمپل جن کا تعلق کیلگیری کے حلقے سے ہے کاکہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرا حلقہ بھی اس اہم فیصلے میں شامل ہو۔ہمارے لئے اقدار بہت ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرین کے نزدیک پارٹی کی قیادت کے فیصلے کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سی اہم فیصلے بھی ہیںجو زیر غور ہیں۔ چار حلقوں کے مقتدرلوگوں کی رائے کوبھی پارٹی کنونشن میںشامل کیا جائے گا۔