کنزرویٹیو ممبر اسمبلی دیپک اوبرائے میں کینسر کی تشخیص اور اچانک انتقال ، فیملی صدمے میں

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،4اگست،2019
کیلگری سے کنزرویٹیو پارٹی کے ممبر اسمبلی دیپک اوبرائے جنہیں کچھ عرصہ قبل کینسر تشخیص ہوا تھا اچانک انتقال کر گئے۔ آنجہانی ہاﺅس آف کامن میں پہنچنے والے پہلے ہندو ممبر اسمبلی تھے ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔پارٹی لیڈر اینڈریو شیر نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی بہت بذلہ سنج اور مجلسی آدمی تھے اور پارٹی میں سب ہی ان کو پسند کرتے تھے۔ آنجہانی کے اہل خانہ ان کی اچانک وفات سے صدمے میں ہیں جبکہ مختلف سیاسی و سماجی رہنماﺅں کی جانب سے ان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں