کنزر ویٹو لیڈر شپ کی ووٹنگ کے دوران دھاندلی کی کوشش ہو رہی ہے، اولیری کا واویلہ

March 17, 2017
قومی آواز ٹورانٹو
فیڈرل کنزرویٹو کینڈیڈیٹ کیون اولیری کے کیمپ آفس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنزرویٹو لیڈر شپ ووٹنگ کے لئے ابھی سے دھاندلی کی کوشش ہو رہی ہے۔سیلیبرٹی بزنس مین کہتے ہیں کہ لیڈر شپ ریس میں دھاندلی کا امکان اس وجہ سے پیدا ہو گیا ہے کہ کچھ لوگوں کو جن کا وجود نا پید ہے ٹریس نہ ہونے والے کریڈٹ کارڈز کے زریعے ممبر شپ میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے پارٹی لیڈر شپ سے شکایت کی ہے کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ ووٹنگ اور فائنانسگ کے قانون کے خلاف ہے۔اس سے فیڈرل الیکشن لا ز کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو جعلی ممبر شپ کے زریعے ممبر ظاہر کیا جا رہا ہے خود ان کو نہیں پتہ کہ وہ ممبر بن چکے ہیں۔اولیری کسی کا نام لے کر یہ الزام نہیں لگایا تاہم پارٹی کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں کہا کہ پارٹی اولیری کے الزامات کی تحقیقات کرے گی اور اس میں جو لوگ غیر قانونی طور پر ممبر بنائے گئے ہیں ان کی ممبر شپ ختم کی جائے گی نیز ان لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جو اس معاملے میں ملوث پائے جائیں گے۔ ُٓ