کنزر ویٹیو پارٹی کی اپنے ممبران اسمبلی کوبر سر اقتدار پارٹی پر دباﺅ بڑھانے کی ہدایت

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Tuesday, March 27, 2018

کنزر ویٹیو پارٹی کی اپنے ممبران اسمبلی کوبر سر اقتدار پارٹی پر دباﺅ بڑھانے کی ہدایت ، اٹوال معاملہ شدت اختیار کر گیا
اٹاوا میں حزب اختلاف کی جماعت کنزریٹیو پارٹی کی قیادت نے اپنے ممبران اسمبلی کو کم از کم ایک ہفتے تک اٹاوا سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسمبلی میں بر سر اقتدار جماعت پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دورہ انڈیا کے دوران تنازع بننے والے اٹوال سنگھ کے معاملے پر حکومت پر دباﺅ میں اضافہ کیا جا سکے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر کو اسمبلی کی محتسب کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ قومی سلامتی کے مشیر ڈیرن جین نے اٹوال سنگھ کے معاملے پر کہا تھا انہیں انڈین حکام کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ اٹوال سنگھ نو آبجیکشن ایبل ہے۔


متعلقہ خبریں