کنگز اسٹریٹ کے نزیک کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، اسکول بس گہرے کھڈ میں جا گری

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, 5th May 2018

کنگز اسٹریٹ کے نزیک کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، اسکول بس گہرے کھڈ میں جا گری

جمعہ کی صبح کنگز اسٹریٹ کے علاقے میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب ایک ساتھ کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیںمگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا تشویشناک پہلے یہ تھا کہ اس میں ایک اسکول بس بھی شامل تھی جو روڈ سے پھسل کر نیچے گہری کھائی میں جا گری جس سے بس کو کافی نقصان پہنچا تاہم اس میں موجود طالبعلم محفو ظ رہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ھیں.
بس میں موجود ایک طالعلم کی والدہ نے بتایا کہ بس ایک پل پر چڑھ رہی تھی کہ اس کا توازن بگڑا اور بس قریبی موجود کھائی میں جا گری تاہم اس موقع پر تمام طالبعلم محفوظ رہے۔ حادثے میں دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔