کنگ اسٹریٹ میں ہونے والی فائرنگ کے ملزم کے امیجز جاری ، ترجمان پولیس

Friday, January 26, 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق پولیس نے رواں ماہ کنگ اسٹریٹ پر ہونے والی فائرنگ میں ملوث ایک شخص کے امیجز جاری کر دیے ہیں۔گیارہ جنوری کو اہل علاقہ نے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ کی تھی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو عینی شاہدین نے بتایا کہ وہاں ایک شخص نے دوسرے شخص پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا اور حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ زخمی شخص ایک راہگیر کی مدد سے قریبی اسپتال تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت انتیس سالہ ٹرسٹن پامر بتائی ہے جو ٹورنٹو کا رہنے والا ہے ۔ پولیس نے مذکورہ شخص کے امیجز میڈیا کو جاری کرتے ہوئے شہریوں سے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔