کوئینز اسٹریٹ میں عمارت میں آگ لگ گئی، فائر فائٹر زخمی ،اسپتال منتقل

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday April 28

کوئینز اسٹریٹ پر واقع عمارت میں لگی آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائر چیف کے مطابق فائر فائٹر کی ٹانگ پر زخم آئے ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ھیں. آگ جمعرات کی رات ساڑھے آٹھ بجے لگی جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی کاروائی کی گئی اور ٹیم نے جا کر آگ پر قابو پایا ۔آگ سے کسی جانی نقصا ن کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم ہزاروں ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے جس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس آگ لگنے کی وجہ اور مزید تحقیقات کر رہی ہے۔