کورونیشن پارک میں فائرنگ کا واقعہ،ایک شخص ہلاک

منگل 04 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

ٹورنٹو پولیس کے مطابق اتوار کی شام کورونیشن پارک کینیڈین نیشنل ایگزیبیشن گراؤنڈ کے قریب فائر نگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق علاقے سے پولیس کو فائرنگ کی کمپلین موصول ہوئی تھی۔ جائے واردات سے تیس سالہ شخص کی لاش ملی جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں چار افراد ملوث تھے جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔