کیا تین سو بلین ڈالر فاضل ہیں؟

قومی آواز ۔ اوٹاوا: کرسمس کے موقع پر ہر شخص خوش ہے اور خوشی کواپنی فیملی کے ساتھ منارہا ہے۔اس موقع پرضرورت مندوںکوبھی یاد رکھا جاتا ہے اوران کی امداد کی جاتی ہے۔اس موقع پراونٹاریو کی پریمئیر کیتھلین وائن نے بھی حکومت کورقم عطیہ کرنے کاکہا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ٹیکس دہندہ حکومت کو امدادی رقم جمع کرائیں تاکہ صوبے بھر کے مسائل کوحل کیا جاسکے۔ اس ضمن میں ٹریژری بورڈ چیئرڈیب میتھیو نے بھی ٹیکس دہندگان سے رقم جمع کرانے کی درخواست کی ہے۔اونٹاریو حکومت نے 135,289 ڈالرٹیکس ڈونیشن کی مد میں جمع کرلئے ہیں۔حکومت کو مزید اسی بلین عطیہ کی ضرورت ہے تاکہ اونٹاریو کو ڈیبٹ فری کیا جاسکے۔


متعلقہ خبریں