کینیڈا ،ٹی وی کے نئے قوانین سے پندرہ ہزار ملازمتیں ختم ہوجائیںگی

قومی آواز اوٹاوا:کینیڈا میں ٹی وی کے نئے قوانین سے پندرہ ہزار ملازمتیں ہوجائیں گی۔ یونین کے کچھ گروپس وفاقی حکومت پر میڈیا انڈسٹری کے حوالے سے بنائے گئے سابق حکومت کے قوانین کو تبدیل کرنے کے لئے پریشر ڈال رہے ہیں۔ ان قوانین کا اطلاق رواں برس سے ہوا ہے اس کے مطابق کینیڈینز من پسند چینلز کے رائٹس خریدنے کے قابل ہوجائیںگے۔تاہم کچھ میڈیا گروپس کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سے معیشت کونقصان پہنچے گا اس حوالے سے باقاعدہ تحقیق بھی کی گئی ہے اور لوگوں کی رائے بھی لی گئی ہے۔ اس سروے کے مطابق نئے قواعد وضوابط سے براہ راست پندرہ ہزار ملازمتیں ختم ہوجائیںگی اوراس سے کینیڈا کی معیشت کو2020تک1.4 ڈالر کانقصان ہوگا۔ تحقیق کے مطابق ان قوانین سے کینیڈا کے براڈ کاسٹرز اور کونٹینٹ پروڈیوسرز متاثر ہوں گے کیونکہ اس طرح سے ٹیکنالوجی میں تبدیلی آئے گی اور نیٹ فلکس کی سروس متعارف ہوںگی۔ کیبل اور سیٹیلائٹ کا ریونیو2020 تک858 ملین ڈالر کم ہوجائے گا۔ایک اندازے کے مطابق2020 تک6,380 ملازمتیں متاثر ہوںگی۔


متعلقہ خبریں