کینیڈا اورپاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں منارہی ہے

Monday, December 25, 2017

قومی آواز ۔ کراچی ۔

کینیڈا اورپاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں منارہی ہے
لاہور،کراچی راولپنڈی، پاکستان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جب کہ دعائیہ تقریبات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ مرد و خواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔

سانتا کلاز لوگوں میں تحائف تقسیم کررہے ہیں جبکہ گرجا گھروں میں سروس کا سلسلہ جاری ہے۔

کرسمس کی مرکزی تقریب

کرسمس کی مرکزی تقریب آج ویٹی کن سٹی میں ہوگی جس سے پاپ فرانسس کرسمس کا روایتی خطاب بھی کریں گے اور ہزاروں افراد اس ان کا خطاب سنیں گے جب کہ ویٹی کن میں مرکزی تقریب کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس سے متعلق شب بیداری کے موقع پر شرکا سے خطاب میں پاپ فرانسس نے پناہ گزینوں کے مسئلے پر زور دیا اور کہا کہ دنیا کو لاکھوں پناہ گزینوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

پاپ فرانسس نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو جبراً ملک سے انہی کے سربراہ نے نکالا اور انہیں معصوم لوگوں کا خون بہانے میں کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوا۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت اکثر یورپی ممالک میں شدید ترین سردی اور برف باری کے باوجود کرسمس تقریبات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں