کینیڈا بھر میں کینی بس کلچر پاٹ شاپ کمپنی کے خلاف کریک ڈاﺅن ، متعدد دکانوں پر چھاپے ،دکانیں بند

March 10, 2017
قومی آواز ۔ ٹورانٹو۔کینیڈا بھر میں پولیس نے ایک ساتھ ایکشن کرتے ہوئے کینی بس کلچر پاٹ شاپ چین کی دکانوں پر چھاپے مارے اور کینیڈا کا کنگ کہلانے والے ایک شخص مارک ایمری اور اس کی بیوی جوڈی ایمری کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔مارک ایمری اور جوڈیو ایمری پر ٹریفکنگ اور دیگر جرائم کے بارے میں متعدد الزامات ہیں۔جن شہروں میں چھاپے مارے گئے ان میں ٹورنٹو ، ہملٹن،وینکوورو دیگر شامل تھے۔ٹورنٹو پولیس کے ترجمان مارک پوگاش کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پاٹ شاپ کے خلاف 11سرف وارنٹس تھے ۔پاٹ شاپ کے علاوہ چند گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے اور کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پوگاش کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا ہے کہ پاٹ شاپ کی ڈسپینسریز میں سب کچھ قانوں تھا یا کچھ غیر قانونی بھی تھا جس کی تفتیش کی جائے گی اور اگر سب کچھ قانونی ہوا تو پھر سب کچھ پہلے جیسا ہی ہو جائے گا ورنہ سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔59سالہ مارک ایمری پر سازش مجرمانہ،ٹریفکنگ و دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔جوڈی ایمری عمر 32سال پر سازش مجرمانہ ،ٹریفکنگ و دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔