کینیڈا سمیت شمالی امریکہ میں آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

قومی آواز : ٹورنٹو
قومی عبادات، 20اپریل ،2019

شب برأت کی مناسبت سے کینیڈا بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، مساجد و کمیونٹی سینٹرز میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل سجائی گئی ہیں جہاں فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے میں مصروف ہیں۔

اس مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جب کہ شب برأت پر بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا بھی رخ کررہے ہیں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرنے میں مصروف ہیں۔

شب برأت کے سلسلے میں قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کینیڈا بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے ہیں


متعلقہ خبریں