کینیڈا میں شوگر کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

قومی آواز وینکوور: کینیڈا میں شوگر کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ ڈاکٹروں نے اس بارے میں آگہی پھیلانی شروع کردی ہے تاکہ لوگوں کواس مرض سے بچایاجاسکے۔ اس بارے میں ڈاکٹر ڈیوڈ سی ڈبلیو کاکہنا ہے کہ لوگوں کوشوگر سے بچانے کے لئے آگہی کی ضرورت ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ 65 برس کے بعد شوگر ایک خاموش قاتل کی طرح ہوتی ہے اوراس کوخاموش سونامی سے تشبیہہ دی جاسکتی ہے جس کابہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔کیلگیری کے میڈیکل پروفیسر کاکہنا ہے کہ اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے اگر بروقت تشخیص ہوجائے تو۔ان کاکہنا ہے کہ لوگوں کو اپنے وزن پر توجہ دینی ہوگی اور اسے کم کرنا ہوگا اس طرح سے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں