کینیڈا ”واپس گھر جاﺅ“کینیڈا میںمقیم مسلم خاتون کوکھلا خط

قومی آواز ۔ اوٹاوا: کینیڈا میںایک مسلم خاتون کے میل باکس میںکھلا خط ملا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ”گھر واپس جاﺅ، کینیڈا میں دہشت گردوںاور مہاجروں کے لئے کوئی جگہ نہیںہے“۔ ایرن کارونٹس نامی خاتون کونسل پرستی پر مبنی یہ خط ان کے گھر کے باہر میل باکس میں سے ملا ہے اورا نہوںنے اس کے لئے اوٹوا پولیس کی خدمات بھی حاصل کی ہے۔ کارونٹس میکسیکو میںپیدا ہوئی تھی اور چھ برس قبل اس نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ مسلم بلاگر بھی ہے۔ اس کوکچھ علم نہیںہے کہ یہ خط کس نے لکھا ہے۔ تاہم وہ اس وجہ سے خوفزدہ ہوگئی ہے۔ اس کاکہنا ہے کہ جب کسی کے گھر کے باہر میل باکس میںسے اس قسم کا پیغام ملتا ہے تو خوف فطری عمل ہے۔مجھے نہیںعلم کی کیوں ہمیںہدف بنایا جارہا ہے۔انہوںنے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے کہ پولیس اس معاملے میںجو مرضی چاہے کرے میںنے اس سے مدد طلب کی ہے۔ میں نے اجنبی شخص کے بارے میں رپورٹ کرنے کاارادہ رکھتی ہوں۔


متعلقہ خبریں