کینیڈا ڈے کی تقریبات جاری کنسرٹ آتش بازی کے شاندار مظاہرہ کا اعلان

Jul 01, 2019

قومی آواز ۔ ٹورنٹو (نامہ نگار : ذوھیرعباس) کینیڈا ڈے کی تقریبات کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ مختلف شہروں میں کینیڈا کے شہری اس تاریخی دن کو بھرپور جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔آج کی چھٹی کا بھی اعلان کیاگیا ہے کینیڈا میں اسے لانگ ویک اینڈ کا نام بھی دیا گیا ہے کیونکہ اس مرتبہ ہفتہ اتوار، پیر اور منگل چار روز تک مختلف دفاتر اور دیگر سرکاری ادارے بند  رہیں گے۔ کینیڈا ڈے کو منانے کے لیے آجکی رات اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف اہم مقامات پر کینیڈا کے شہریوں کے لیے میوزک کنسرٹس اور آتش بازی کا انتظام کیا گیا  ہے۔ ٹورنٹو میں ڈاون ٹاون کوئنز پارک اور مسز ساگا سیلیبریشن اسکوائر میں بھی ایسی ہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے،کنسرٹ میں ہزاروں افراد کے شرکت متوقع ہے


متعلقہ خبریں