کینیڈا کی ریسٹورنٹ چین ڈائنرز کی طرف سے پلاسٹک کی بجائے پیپر کی نلکی استعمال کرنے کا اعلان

جمعرات 5 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو
کینیڈا کی سب سے بڑی ریسٹورنٹ چین ڈائنرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ سے اپنے مشروبات کے آرڈرز میں پلاسٹک کی بجائے پیپر کی نلکی پیش کرے گی۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ماحولیاتی قوانین کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی نلکی ماحولیاتی حوالے سے مضر صحت قرار دی گئی ہے کیونکہ یہ نلکیاں زمین میں د ب کر یا پانی میں مل کر طویل عرصے تک ماحول کو خراب کرنے کا باعث ہوتی ہیں جبکہ پیپر کی نلکیاں چند دن میں ہی ماحول میں تحلیل ہو کر ختم ہو جاتی ہیں جس سے ماحولیات کو فائدہ ہوتا ہے۔ریسٹورنٹ چین انیس برانڈ تیار کرتی ہے جن کے ساتھ نلکیاں بھی ہوتی ہے۔ ڈائنرز کے علاوہ مک ڈونلڈ اور دیگر کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے والی کمپنیوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی آنے والے چند سالوں میں پلاسٹک کا استعمال کم کر کے پیپر مصنوعات کا استعمال شروع کریں گی تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔