کینیڈا کے آسٹروناٹس کو چاند پر بھیجا جا سکتا ہے، سربراہ امریکی خلائی ایجنسی

کینیڈا15 نومبر ، 2018
قومی آواز: ٹورنٹو

امریکی خلائی ایجنسی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جم برڈ اسٹین نے کہا ہے کہ ناسا کے اگلے خلائی پروگرام میں کینیڈا کے آسٹروناٹس کو چاند پر چہل قدمی کرنے کے لئے بھیجا جا سکتا ہے۔ وہ بدھ کو ایرو اسپیس ایسو سی ایشن کینیڈا کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کومستقبل میں دنیا کے مزید ممالک سے بھی خلائی مدد درکار ہو گی۔