کینیڈا یونائیٹڈ نیشنز سکیورٹی کونسل کی سیٹ حاصل کرلے گا، ٹروڈو

جمعہ , 12 فروری , 2016

قومی آواز ۔ ااوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کاکہنا ہے کہ کینیڈا یونائیٹڈ نیشن سکیورٹی کونسل کی سیٹ حاصل کرلے گا۔واضح رہے کہ یونائیٹڈ نیشنزسکیورٹی جنرل بان کی مون اور ٹروڈو کی اوٹاوا میں ملاقات ہوئی ہے۔ بان کی مون نے ٹروڈو کی بہت زیادہ تعریف کی ہے۔انہوں نے کلائمٹ چینج سمٹ میں ٹروڈو کے کردار کوسراہا ہے۔ انہوں نے ٹروڈو کوترغیب دی ہے کہ وہ کینیڈا میں غرباءپرمزید سرمایہ خرچ کریں۔ ان کی ملاقات پارلیمنٹ ہل میں ہوئی تھی۔ ٹروڈو نے کہا کہ وہ بین الاقوامی طور پر کینیڈا کا امیج بہتر کرنا چاہتے ہیں اوراس کے لئے کوشاں ہیں۔ بان کی مون نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹروڈو بطور وزیر اعظم اپنا کردارادا کررہے ہیں۔ کینیڈا کے رویہ اب تبدیل ہوچکا ہے۔ ٹروڈو نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں ہمارے پاس کرنے والے بہت سے کام ہیں میں ان پر توجہ دے رہا ہوں۔ کینیڈا امن کے پیامبر کے طور پر کام کرنا چاہتا ہے۔

مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز