کینیڈین ائیر لا ئینز میں چھوٹے چاقو ہمراہ لے جانے کی اجازت دے دی گئی، ٹرانسپورٹ کینیڈا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Tuesday, November 28, 2017

کینیڈین ائیر لائنز میں سخت سیکیورٹی قوانین میں نرمی کرتے ہوئے مسافروںکو اپنے ہمراہ چھوٹے چاقو لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ٹرانسپورٹ کینیڈا کے مطابق چھ سینٹی میٹر تک کے بلیڈ والے چاقو ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل فلائٹس پر ہمراہ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس اجازت کے بعد کچھ ایسے پاﺅڈر اور دوسرے ایسے اجزاءلے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جن کی پہلے لے جانے کی اجازت تھی۔ ان اجزاءمیں بے بی پاﺅڈر ، کوکنگ پاﺅڈر اور باتھ سالٹ وغیرہ بھی شامل ہیں۔ٹرانسپورٹ کینیڈا کے مطابق سیکیورٹی میں یہ تبدیلیاں عالمی حالات اور دیگر عوامل کو پیش نظر رکھ کر کی گئی ہیں ۔ امید ہے کہ مسافر ان قوانین پر عمل کریں گے۔