کیوبک کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیر سے آنے پر وومن امپاورمنٹ سیشن متاثر

Sunday June 10

قومی آواز ٹورنٹو

کیوبک میں ہونے والی جی سیون ممالک کی کانفرنس کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی جب خواتین کے بارے میں ہونے والی ایمپارمنٹ کانفرنس صرف اس وجہ سے متاثر ہوئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس میں بر وقت پہنچنے میں ناکام رہے اور منتظمین کے مطابق وہ کئی منٹ لیٹ کانفرنس میں پہنچے ۔ صدر ٹرمپ کانفرنس میں اس وقت پہنچے جب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کانفرنس کے بارے میں اپنا تعارفی خطاب مکمل کر چکے تھے اور کاﺅنسل کی کو چئیر پرسن اور فرانس میں کینیڈا کی سفیر ازابیلا ہوڈن خطاب کر رہی تھیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

جب امریکی صدر کانفرنس ہال میں پہنچے تو سیکیورٹی والوں نے دھکم پیل کر کے ان کے لئے راستہ بنایا کیونکہ اس وقت صحافیوں اور کیمرہ مینوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ صدر ٹرمپ نے نہ صرف کانفرنس میں مختصر شرکت کی بلکہ وہ کئی ایونٹس چھوڑ کر سنگا پور روانہ ہو گئے جہاں وہ کوریائی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔