کیوبک کا بل 62شدید تنازع کا شکار ، بہت سی طالبات کا نقل مکانی کا فیصلہ

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
کیوبک کی اسمبلی سے پبلک سہولیات کی فراہمی یا حصولی کے دوران نقاب پر پابندی سے مطالق بل 62شدید تنازع کا شکار ہو گیا ہے اور خواتین خصوصاً مسلم خواتین اس قانون سے شدید طور پر متاثر ہو ں گی کیونکہ بہت سی خواتین نقاب کرتی ہیں اور ا ب انہیں ٹرانسپورٹ اور دوسری پبلک جگہوں پر اپنا نقاب اتارنا ہو گا ۔اسی طرح بہت سی طالبات جو نقاب پہنتی ہیں بھی پریشان ہیں کیونکہ اب ان کے لئے سرکاری اسکولوں اور دیگر جگہوں پر جانا مشکل ہو گیا لہذٰا وہ بھی یہاں سے کہیں اور منتقلی کا پروگرام بنا رہی ہیں تاکہ اپنے نقاب کو بچا سکیں۔ سترہ سالہ ایک مسلم لڑکی بتول سلیمان کا کہنا ہے کہ وہ مگیل یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کرنے کی خواہشمند تھیں مگر اس قانون نے ان کے لئے مشکل کھڑی کر دی ہے کیونکہ وہ نقاب کرتی ہیں۔ کینیڈا کی طلباءتنظیم نے اس بل سے متعلق جائزہ لینے کے بعد اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے اداروں خصوصاً تعلیمی اداروں میں ماحول متاثر ہو گا۔