کی سٹون پائپ لائن کی ناکامی سے2.5بلین کانقصان ہوگا

جمعہ , 12 فروری , 2016
قومی آواز اوٹاوا: کی سٹون پائپ لائن کی ناکامی سے 2.5بلین کانقصان ہوگا۔اس بارے میںٹرانس کینیڈا کارپوریشن کاکہنا ہے کہ کی سٹون پائپ لائن کی ناکامی سے2.5بلین کانقصان ہوگا۔ کیلگیری کی کمپنی کے ترجمان کے مطابق باراک اوباما کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ التواکاشکار ہے اسی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔ ٹرانس کینیڈا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو رس گرلنگ کاکہنا ہے کہ گذشتہ برس انرجی انڈسٹری کے لئے بہت مشکل تھا۔تاہم ہماری توجہ انفراسٹرکچر پر ہے۔ ٹرانس کینیڈا کا منصوبہ کی سٹون امریکہ کے لئے ایک چیلنج ہے وہ اس کومسترد کرچکے ہیں۔ امریکی عدالت میںاس بارے میں قانونی درخواست دے دی گئی ہے۔
مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز