کے الیکٹرک نے سو ارب کا ڈاکا مارا، مصطفیٰ کمال

کے الیکٹرک نے سو ارب کا ڈاکا مارا، مصطفیٰ کمال

قومی آواز کراچی ۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ’کے الیکٹرک‘ کے سی ای او کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی جیب پر سو ارب روپے کا ڈاکا مارا ہے۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے 100 ارب روپے اضافی وصول کرچکی ہے،یہ رقم واپس دلائی جائے۔

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ کراچی والوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیاجائے ،ہم نے ایک سال سے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، اس دوران ہم نے کسی کو ایک بھی پتھر نہیں مارا اور نہ کسی سرکاری عمارت کو نقصان پہنچایا ۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے سفر کا آغاز کر دیا ہے اور بہت جلد ہم پورے ملک میں اپنی مہم کا دائرہ پھیلا ئیں گے۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کا پریس کلب کے باہر گزشتہ روز سے دھرنا جاری ہے۔