گلو بٹ کی رہائی انصاف کا خون ہے،پاکستان عوامی تحریک

March 06, 2017
قومی آواز ۔ لاھور ۔
پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ گلو بٹ کی رہائی انصاف کا خون ہے حکمران جماعت، پولیس اور پراسیکیوشن کی ملی بھگت سے گلو بٹ رہا ہوا۔

عوامی تحریک کے وکلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلو بٹ نے غنڈہ گردی کی اور دہشت پھیلائی، حیرت ہے اسے رہا کر دیا گیا۔ گلو بٹ کی رہائی سے سیاسی دہشت گردی کے منفی کلچر کو فروغ ملے گا۔

شریف برادران، وفاقی وزراء اور گلو بٹ کی طلبی کے لیے اپیل میں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے580 کارکن آج بھی پیشیاں بھگت رہے ہیں دہشت گردی کی دفعات کے تحت جھوٹے مقدمات پر 10 کارکن جیلوں میں ہیں۔