ہالی وُڈ سائنس فکشن مووی ’جیواسٹورم ‘کا ایکشن ٹریلر

March 10, 2017
قومی آواز ۔ ہالی وُڈ : بارش اور برفانی طوفان سے تباہی کے مناظر لیے ہالی وُڈ کی سائنس فکشن فلم ’جیواسٹورم ‘کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر آگیا۔ فلم 20 اکتوبر کو بڑے پردے پر سجے گی۔

فلم کی کہانی محکمہ موسمیات کے جدید نظام کے گرد گھومتی ہے۔ امریکی سائنسدان سٹیلائٹس کے ذریعے موسم کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

دو برس بعد اس نظام میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور دنیا بھر میں برفانی طوفان ، بارش اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔