ہماری غفلت ہماری دشمن

ہماری غفلت ہماری دشمن
قومی آواز ۔ کوئی بھی حادثہ انسانی غفلت اور جہالت کا نتیجہ ہوتا ہے‫.جسکی کوئی نہ کوئی ٹھوس وجہ ہوتی ہے لیکن جس معاشرے میں انسانی جان کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہوتی وہاں جہاز بلڈنگ یا پل کا گرنا ٹرین یا گاڑیوں کا تسادم یا فیکڑریوں کارخانوں دوکانوں میں آگ لگ جانا یا پھر ہسپتالوں میں جعلی ادویات یا غفلت کی وجہ سے انسانوں کا مرجانا ایک معمولی بات سمجھا جاتا ہے‫. اور حادثے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کے بجائے خدا کی مرضی کا بہانا دے کر انکی جہالت اور غفلت پر پردہ ڈالا دیا جاتا ہے‫‫.
افسوس ہمارا ملک پاکستان بھی ان ملکوں میں ایک ہے جہاں انسانی زندگی کی اوقات کتے بلی کی زندگی سے زیادہ نہیں جو پیدا ہی حادثوں میں مرنے کے لیئے ہوتے ہیں‫ یہاں غیر ذمہ دار لوگ غفلت کی زندگی جیتے ہیں اور غفلت میں ہی مرجاتے ہیں. مگر اپنی غفلت کو زندگی بھر نہیں سمجھ پاتے ہیں.
شکیل احمد